اسلام آبار (ٹی این ایس) آلٹرنیٹ ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیٹی کی سالانہ تقریب کا پروقار انعقاد۔

 
0
6

اسلام آبار (ٹی این ایس) آلٹرنیٹ ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیٹی کی سالانہ تقریب کا پروقار انعقاد۔ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ آلٹرنیٹ ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیٹی شہریوں کے باہمی تنازعات کے پرامن، فوری اور موثر حل کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم فراہم کر رہی ہے تفصیلات کے مطابق، آلٹرنیٹ ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیٹی (ADRC) کی سالانہ تقریب کا پروقار انعقاد کیا گیا، جس میں سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس آپریشنز قاضی علی رضا نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں وفاقی پولیس کے سینئر افسران، اے ڈی آر سی کے چیئرمین طیب نواز ملک، کمیٹی کے ممبران اور سول سوسائٹی کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آلٹرنیٹ ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیٹی شہریوں کے باہمی تنازعات کے پرامن، فوری اور موثر حل کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ افہام و تفہیم، مذاکرات اور باہمی رضامندی کے ذریعے تنازعات کا حل اے ڈی آر سی کا بنیادی مقصد ہے، جس سے نہ صرف فریقین کو بروقت ریلیف ملتا ہے بلکہ طویل قانونی کارروائیوں سے بچتے ہوئے ان کا قیمتی وقت اور وسائل بھی محفوظ ہوتے ہیں۔ایس ایس پی آپریشنز نے مزید کہا کہ اے ڈی آر سی شہریوں کے مسائل کے حل اور معاشرے میں مثبت اور پرامن رویوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ تنازعات کے باہمی رضامندی اور گفت و شنید کے ذریعے حل سے معاشرے میں برداشت، بھائی چارے اور باہمی احترام کو فروغ ملتا ہے، جبکہ پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد اور تعاون کا رشتہ بھی مزید مضبوط ہوتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آلٹرنیٹ ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیٹی عوامی خدمت اور کمیونٹی پولیسنگ کی بہترین مثال ہے، جہاں پولیس، سول سوسائٹی اور معزز شہری باہمی تعاون کے ذریعے عوامی مسائل کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کمیٹی کے چیئرمین، ممبران اور تمام متعلقہ افراد کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی کاوشیں شہریوں کو آسان اور موثر انصاف کی فراہمی میں معاون ثابت ہو رہی ہیں۔ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اسلام آباد پولیس شہریوں کو بروقت، آسان، موثر اور باوقار پولیس خدمات کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمیونٹی پولیسنگ اور عوامی شراکت داری کے ذریعے شہریوں کے مسائل کے حل اور پولیس و عوام کے درمیان اعتماد کے رشتے کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ایسے اقدامات کی حوصلہ افزائی اور تعاون کا سلسلہ جاری رکھا جائیگا