اسلام آباد (ٹی این ایس) آئی جی سید علی ناصررضوی نے تھانہ سیکرٹریٹ ، تھانہ شالیماراورکیپٹل پٹرولز ہیڈکوارٹرز کے مختلف شعبوں سمیت، فراہم کردہ پولیس سہولیات، ایس آئی پی ایس پروٹوکولز کے تحت جاری سرگرمیوں، پولیس افسران و جوانوں کیلئے دستیاب سہولیات اورمجموعی انتظامی امورکا تفصیلی جائزہ لیا۔

 
0
3

اسلام آباد (ٹی این ایس) آئی جی سید علی ناصررضوی نے تھانہ سیکرٹریٹ ، تھانہ شالیماراورکیپٹل پٹرولز ہیڈکوارٹرز کے مختلف شعبوں سمیت، فراہم کردہ پولیس سہولیات، ایس آئی پی ایس پروٹوکولز کے تحت جاری سرگرمیوں، پولیس افسران و جوانوں کیلئے دستیاب سہولیات اورمجموعی انتظامی امورکا تفصیلی جائزہ لیا۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی نے تھانہ سیکرٹریٹ، تھانہ شالیماراورکیپٹل پٹرولزہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا، آئی جی نے تھانہ جات کے مختلف شعبہ جات، شہریوں کو فراہم کی جانے والی پولیس سہولیات، SIPS پروٹوکولز کے تحت جاری سرگرمیوں، پولیس افسران و جوانوں کے لیے دستیاب سہولیات اور مجموعی انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔ تھانہ سیکرٹریٹ اور شالیمار کے دورے کے دوران آئی جی نے فرنٹ ڈیسک، مختلف شعبہ جات اور دیگر اہم حصوں کا معائنہ کیا اور شہریوں کو فراہم کی جانے والی پولیس سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے تھانہ جات میں آنے والے شہریوں کے لیے بہتر، صاف ستھرا اور سازگار ماحول کی فراہمی کے لیے کیے گئے اقدامات کا بھی معائنہ کیا۔آئی جی اسلام آباد نے پولیس افسران و جوانوں کی ڈیوٹی، تھانہ جات کے مجموعی انتظامات اور مختلف شعبہ جات کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایت کی کہ شہریوں کو پولیس خدمات کی فراہمی میں کسی قسم کی غفلت یا تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ شہریوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے اور پولیس سے متعلق خدمات تک عوام کی آسان رسائی کو مزید بہتر بنایا جائے۔انہوں نے SIPS پروٹوکولز کے تحت تھانہ جات میں جاری سرگرمیوں کا بھی معائنہ کیا اور کام کے معیار، پیش رفت اور دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا۔بعد ازاں آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے کیپٹل پٹرولز ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے یونٹ کے آپریشنل و انتظامی امور، جاری تعمیراتی و ترقیاتی کاموں اور پولیس افسران و جوانوں کے لیے فراہم کی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے کیپٹل پٹرولز کی ورکنگ، فیلڈ ڈیوٹی اور شہریوں کو بروقت پولیس رسپانس فراہم کرنے کے حوالے سے بھی متعلقہ افسران سے بریفنگ لی۔آئی جی اسلام آباد نے اس موقع پر ہدایت کی کہ کیپٹل پٹرولز کے افسران و جوان فیلڈ میں اپنی موجودگی کو مزید موثر بنائیں، گشت کے نظام کو مزید فعال رکھیں اور شہریوں کو بروقت و موثر پولیس رسپانس کی فراہمی یقینی بنائیں۔ انہوں نے پولیس افسران و جوانوں کے لیے بہتر ورکنگ ماحول اور بنیادی سہولیات کی فراہمی پر بھی خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی۔آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ جدید پولیسنگ کے تقاضوں کے مطابق تھانہ جات اور پولیس یونٹس کو بہتر سہولیات سے آراستہ کرنا، شہریوں کو معیاری پولیس سروسز فراہم کرنا اور پولیس افسران و جوانوں کے لیے بہتر ورکنگ ماحول یقینی بنانا اسلام آباد پولیس کی ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ SIPS پروٹوکولز کے تحت جاری اصلاحات اور سرگرمیوں کا مقصد پولیس اسٹیشنز کے ماحول، سہولیات اور عوامی خدمات کے معیار کو مزید بہتر بنانا ہے۔انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں کی سہولت، پولیس سروسز کے معیار اور افسران و جوانوں کی فلاح و بہبود کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام اقدامات کو موثر انداز میں آگے بڑھایا جائے، جبکہ جاری تعمیراتی و ترقیاتی کاموں کی باقاعدگی سے نگرانی کرتے ہوئے انہیں مقررہ معیار اور مدت کے اندر مکمل کیا جائے