اسلام آباد (ٹی این ایس) سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کیخلاف بھرپورکارروائیاں جاری

 
0
3

اسلام آباد (ٹی این ایس) سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کیخلاف بھرپورکارروائیاں جاری’ دو مختلف کارروائیوں میں کمانڈر سمیت 9 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا’ سکیورٹی ذرائع کے مطابق مستونگ میں کی جانے والی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کی گاڑی کوکواڈ کاپٹر کے ذریعے نشانہ بنایاگیا، کمانڈر نقیب سمیت 3 دہشتگرد ہلاک اور ان کی گاڑی مکمل طور پرتباہ ہوگئی’ دوسری جانب پشین کے علاقے سرانان میں سی ٹی ڈی نے انیٹلی جنس بیسڈ آپریشن کر کے فائرنگ کےتبادلے میں 6 مبینہ دہشتگرد ہلاک کر دیے’ سی ٹی ڈی کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے دوران 4 اہلکار زخمی بھی ہوئے، ہلاک دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا جاتا ہے، دہشت گردوں سے اسلحہ و بارود بھی برآمد ہوا’ سی ٹی ڈی ترجمان کا کہنا ہے ہلاک دہشتگرد فورسز اور عام شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے