اسلام آباد (ٹی این ایس) وفاقی دارالحکومت کے تھانہ سیکرٹریٹ ، شالیمار، لوئی بھیر اور تھانہ شہزاد ٹاؤن کے مختلف علاقوں سے شہریوں کے چار موٹر سائیکل چوری کر لیے گئے، تھانہ بنی گالہ اور تھانہ گولڑہ کے علاقوں میں ڈکیتی کہ دو واقعات رپورٹ ہوئے، تھانہ پھلگراں کے علاقے میں نقاب پوش گن پوائنٹ پر شہری سے رقم اور موٹرسائیکل چھین کر لے گئے، تھانہ ہمک پولیس کے علاقہ میں سرقہ بالجبر کی واردات میں شہری رقم اور قیمتی اشیا سے محروم ہوگیا













