اسلام آباد (ٹی این ایس) اسلام آباد پولیس میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کی تیاریاں
ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس کے مختلف تھانوں میں ایس ایچ اوز کی بڑے پیمانے پر تبدیلی متوقع ہے۔ متعدد اہم تھانوں کے موجودہ ایس ایچ اوز کو تبدیل کرکے نئے افسران کو تعینات کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تھانوں کی کارکردگی، جرائم کی صورتحال اور انتظامی امور کو مدنظر رکھتے ہوئے نئی تعیناتیوں پر غور کیا جا رہا ہے۔ آئندہ چند روز میں اہم تھانوں کے ایس ایچ اوز کی تبدیلیوں کے حوالے سے باقاعدہ احکامات جاری کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس میں آنے والی یہ تبدیلیاں اہم نوعیت کی ہوں گی۔













