کراچی (ٹی این ایس) کراچی انسٹی ٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیزز کے زیر اہتمام پاکستان کارڈیک سوسائٹی کراچی شاخ کے تعاون سے عالمی یوم قلب کے موقع پر عوامی آگاہی پروگرام آج محمد علی جناح آڈیٹوریم میں منعقد ہوا۔
منتظمین کے مطابق پروگرام کا مقصد عوام کو دل کے امراض، ان سے بچاؤ، صحت مند طرز زندگی اور باقاعدہ طبی معائنے کی اہمیت سے آگاہ کرنا تھا۔ پروگرام کے دوران شرکاء کی صحت کی جانچ، جسمانی وزن اور قد کے تناسب کی پیمائش، خون میں شکر کی جانچ اور طرز زندگی میں مثبت تبدیلیوں کے حوالے سے آگاہی فراہم کی۔پروگرام میں معروف ماہرین قلب و صحت بطور مقررین شرکت کی، جن میں پروفیسر محمد اسحاق، پروفیسر منصور احمد، پروفیسر خالدہ سومرو، پروفیسر ایس ایم فقا، پروفیسر شاہد احمد، پروفیسر طارق اشرف، پروفیسر خان شاہ زمان، ڈاکٹر اکرم سلطان، ڈاکٹر عالیہ کمال، پروفیسر اسد اللہ حسینی اور پروفیسر عارف الرحمٰن شامل تھے۔
تقریب کی نظامت ڈاکٹر ساجد علی خان اور ڈاکٹر شیریں عارف نے کی، جبکہ ادارے کی سربراہ پروفیسر رفعت سلطانہ اور نائب سربراہ ڈاکٹر آصف خان نے بھی پروگرام میں شرکت کی۔منتظمین کا کہنا تھا کہ آگاہی پروگرام کا مقصد احتیاطی صحت کے فروغ، صحت مند طرز زندگی اپنانے، باقاعدہ طبی معائنوں کی ترغیب اور دل کے امراض سے بچاؤ کے لیے بروقت اقدامات کی اہمیت اجاگر کرنا تھا۔













