اسلام آباد (ٹی این ایس) ڈی پی او خانیوال عابد وڑائچ نے ماتحت اہلکاروں کے دل جیت لیے

 
0
4

اسلام آباد (ٹی این ایس): ڈی پی او خانیوال عابد وڑائچ نے ماتحت اہلکاروں کے دل جیت لیے

اٹک میں امن و امان کے لیے تعینات اہلکاروں کی رہائش، خوراک اور دیگر ضروریات کا خصوصی انتظام، کک اور حجام سمیت خدمت پر مامور عملہ بھی ساتھ

ڈی پی او خانیوال محمد عابد وڑائچ نے اٹک میں امن و امان کے لیے تعینات خانیوال پولیس کے اہلکاروں کی فلاح و بہبود اور بنیادی ضروریات کا خصوصی خیال رکھ کر نئی مثال قائم کردی۔ اہلکاروں کے لیے رہائش، معیاری خوراک اور دیگر ضروری سہولیات کا انتظام کرنے کے ساتھ کک، حجام اور خدمت پر مامور دیگر عملہ بھی ساتھ بھیجا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈی پی او خانیوال کا پرسنل سٹاف اور پولیس لائن خانیوال کے ذمہ داران اٹک میں تعینات اہلکاروں سے مسلسل رابطے میں ہیں اور ان کی رہائش، کھانے پینے حتیٰ کہ چائے تک کے انتظامات کی نگرانی کر رہے ہیں۔

پولیس اہلکاروں کا کہنا ہے کہ دور دراز ضلع میں ڈیوٹی کے دوران افسر کی جانب سے اہلکاروں کی ضروریات کا اس طرح خیال رکھنا ان کے حوصلے اور جذبے میں اضافے کا باعث بنتا ہے۔ خانیوال پولیس کے اس انتظام کو پنجاب کے دیگر اضلاع سے آنے والی پولیس فورس کے لیے بھی ایک قابلِ ذکر مثال قرار دیا جا رہا ہے۔