اسلام آباد اکتو بر2(ٹی این ایس):سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کے ترجمان نے چوہدری نثار مکمل با اختیار وزیر داخلہ تھے۔
رانا ثناء اللہ کے بیان پر ترجمان چوہدری نثار علی خان کا ردعمل میں کہنا تھا کہ سابق وزیر داخلہ کے اختیارات، عملداری پرکسی کو بیان دینے کی ضرورت نہیں۔
ترجما ن نے کہا کہ چودھری نثارنے کسی کو اپنے اختیارات پر تبصرہ کرنے کا اختیار نہیں دیا۔
واضح رہے کہ وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے کہا تھا کہ بطور وزیرداخلہ چودھری نثار کا بھی یہی حال تھا جو احسن اقبال کا ہے، ان کا بھی بطور وزیر داخلہ اس سے زیادہ اختیار نہیں تھا۔













