احتساب عدالت میں رینجرز کی تعیناتی کی درخواست ڈپٹی کمشنر نے مسترد کردی

 
0
407

 

اسلام آباد اکتو بر2(ٹی این ایس):احتساب عدالت میں رینجرز کی تعیناتی کی درخواست ڈپٹی کمشنر نے مسترد کردی ،سیکریٹری داخلہ نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایس ایس پی اسلام آباد نے احتساب عدالت میں رینجرز کی تعیناتی کے لئے ڈپٹی کمشنر ، ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو خط لکھا تھا ۔

ڈی سی آفس کے ذرائع کے مطابق رینجرز طلبی کے حوالے سے ایس ایس پی کا خط ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو موصول ہوا ،جس پر مزید کارروائی نہیں کی گئی ۔

خط کے متن کے مطابق امن و امان کی صورتحال کی پیش نظر رینجرز کی جوڈیشل کمپلیکس جی 11 میں تعیناتی مانگی گئی تھی ۔

ذرائع کے مطابق قواعدکےمطابق فورسزکی طلبی اورتعیناتی کافیصلہ ڈپٹی کمشنرکرتاہے، سیکرٹری داخلہ نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔