مقبوضہ کشمیر میں یوم عاشورہ کے مرکزی جلوس پر بھارتی فوج کی فائرنگ کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

 
0
629

لاہور اکتوبر2 ( ٹی این ایس) مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے مقبوضہ کشمیر میں یوم عاشورہ کے مرکزی جلوس پر بھارتی فوج کی فائرنگ کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی۔پنجاب اسمبلی میں جمع کروائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ بھارتی فورسز نے کشمیری رہنماؤں اور نوجوانوں کو بلاوجہ گرفتار کیا۔کٹھ پتلی حکومت بھی اپنے شہریوں کو تحفظ دینے میں ناکام ہو گئی ہے۔قرارداد میں مقبوضہ کشمیر کی وزیر اعلی محبوبہ مفتی سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔