اسلام آباد (ٹی این ایس) ایس ایچ او تھانہ سہالہ عون عباس کی سربراہی میں پولیس ٹیم کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن ۔
پولیس ٹیم نے مختلف کاروائیوں میں غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں سمیت اشتہاری مجرمان و ٹارگیڈ آفینڈرز گرفتار کرلیا ۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سہالہ عون عباس کی زیرنگرانی ،افضال حسین ASI، وارث علی ASI معہ ٹیم نے ملزم جاوید سے رائفل 223کلاشنکوف نما معہ 05ضرب زندہ روند برآمد ہونے پر حسب ضابطہ گرفتار کر کے مقدمہ نمبر 377/26مورخہ01.10.26 بجرم AO 13/20/65
ملزم عبدل تنویر سے پسٹل 30بور معہ 04ضرب روند برآمد ہونے پر حسب ضاطہ گرفتار کر کے 378/26مورخہ 01.10.26 بجرم AO 13/20/65
اور ملزم عبدالصبور سے پسٹل 30بور معہ 3ضرب زندہ روند برآمد ہوئے جس پر 379/26مورخہ01.10.26 بجرم AO 13/20/65 درج رجسٹرکیئے
جبکہ مزید کارروائی میں ایک کس مجرم اشتہاری مراد شاہ مقدمہ نمبر 119/23بجرم 427|337F(i)|147|149 کو جدید ذرائع کو بروئے کار لا کر گرفتار کیا گیا جو کافی عرصہ سے روپوش تھا اور دو کس ٹارگیڈ آفینڈرز کو بھی حسب ضابطہ گرفتار کیا گیا آئندہ ملزمان کو بعد تفتیش پیش عدالت مجاز کر کے پابند سلاسل جیل بھجوایا جائے گا۔













