باسل، سوئٹزرلینڈ / ٹوکیو، جاپان (ٹی این ایس) سنجینٹا اور کیویو ایگری کی چاول کی فصل کے لیے نئی جڑی بوٹی مار دوا پر شراکت داری

 
0
3

باسل، سوئٹزرلینڈ / ٹوکیو، جاپان، 12 اکتوبر 2026 (ٹی این ایس): زرعی جدت کے شعبے کی عالمی کمپنی سنجینٹا اور جاپان کی معروف زرعی ادویات تیار کرنے والی کمپنی کیویو ایگری نے ایشیا کی منتخب منڈیوں میں چاول کی فصل کے لیے نئی زرعی دوا متعارف کرانے کے لیے اسٹریٹجک شراکت داری کا اعلان کیا ہے۔ اس معاہدے کے تحت کیویو ایگری کے تیار کردہ نئے فعال جزو سائیکلوپائرانیل پر مبنی مصنوعات ایشیا کے متعدد ممالک میں متعارف کرائی جائیں گی۔

سائیکلوپائرانیل (Cyclopyranil) کم مقدار میں استعمال کے باوجود مؤثر نتائج فراہم کرتا ہے۔ یہ سنجینٹا کی چاول کی فصل کے لیے پہلی ایسی جڑی بوٹی مار دوا ہے جو پروٹوپورفائرینوجن آکسیڈیز (PPO) کو روکنے کے طریقہٓ اثر پر مبنی ہے، جسے ہربیسائیڈ گروپ 14 میں شمار کیا جاتا ہے۔ یہ دوا چوڑے پتوں والے پودوں اور گھاس کی متعدد اقسام کو براہِ راست اثر کے ذریعے ختم کرتی ہے، جن میں ایسی اقسام بھی شامل ہیں جن پر اے سی سی اے سی (ACCase) اور اے ایل ایس (ALS) جیسے مختلف طریقہٓ اثر رکھنے والے عام جڑی بوٹی مار مرکبات اثر نہیں کرتے۔ اس دوا کو پودوں کے اگنے سے پہلے یا بعد میں استعمال کیا جا سکتا ہے، جس سے کاشت کاروں کو استعمال کے وقت کے انتخاب میں زیادہ سہولت ملتی ہے۔

سنجینٹا کراپ پروٹیکشن کی عالمی سربراہ برائے مارکیٹنگ، ایوانا ٹیوڈر نے کہا کہ جڑی بوٹی مار ادویات کے خلاف مزاحمت پیدا ہونے سے چاول کے کاشت کاروں کے لیے مؤثر ادویات کے انتخاب محدود ہوتے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سنجینٹا نئی زرعی مصنوعات متعارف کرا کے اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے پُرعزم ہے۔ کیویو ایگری کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے کاشت کاروں کو ایسے نئے حل فراہم کیے جائیں گے جو عام جڑی بوٹی مار ادویات سے ختم نہ ہونے والی جڑی بوٹیوں پر قابو پانے اور فصل کی پیداوار محفوظ رکھنے میں مدد دیں گے۔

کیویو ایگری کے صدر ماساکازو یامادا نے کہا کہ کمپنی کی اپنی تیار کردہ ٹیکنالوجی کو عالمی سطح پر متعارف کرانا ایک اہم سنگِ میل ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ سنجینٹا کے وسیع تقسیم کاری نیٹ ورک کے ذریعے کیویو ایگری کی تیار کردہ یہ زرعی دوا ایشیا بھر کے کاشت کاروں کو دستیاب ہو سکے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس دوا کے ذریعے چاول کے کاشت کاروں کو ایسی جڑی بوٹیوں سے نمٹنے میں مدد ملے گی جن پر عام زرعی ادویات اثر نہیں کرتیں، فصل کی پیداوار محفوظ رکھنے میں سہولت ملے گی اور روزمرہ کاشت کاری کے کاموں کا بوجھ کم ہوگا۔

دنیا بھر میں چاول کے کھیتوں میں ایسی جڑی بوٹیوں کا پھیلاؤ بڑھ رہا ہے جن پر عام جڑی بوٹی مار ادویات اثر نہیں کرتیں۔ محققین اب تک عالمی سطح پر چاول کی کاشت کے نظام میں جڑی بوٹی مار ادویات کے خلاف مزاحمت کے 190 سے زائد واقعات ریکارڈ کر چکے ہیں۔ ان میں بارن یارڈ گراس (Barnyard grass) کو چاول کی فصل کے لیے نقصان دہ جڑی بوٹیوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ یہ چاول کے پودوں کے ساتھ پانی اور غذائی اجزا کے حصول کے لیے مقابلہ کرتی ہے۔ چاول کے پودوں سے مشابہت کے باعث ابتدائی مرحلے میں اس کی شناخت اور تلفی بھی مشکل ہو سکتی ہے۔

معاہدے کے تحت سنجینٹا ایشیا کے متعدد ممالک میں سائیکلوپائرانیل پر مبنی مصنوعات کی مارکیٹنگ کرے گی۔

سنجینٹا گروپ کے بارے میں

سنجینٹا گروپ آمدنی کے لحاظ سے دنیا کی سب سے بڑی زرعی ٹیکنالوجی کمپنی ہے، جس کے 90 سے زائد ممالک میں تقریباً 50 ہزار ملازمین ہیں۔ کمپنی کا مقصد کاشت کاروں کو جدید زرعی حل فراہم کرنا ہے تاکہ بڑھتی ہوئی عالمی آبادی کی غذائی ضروریات پوری کرنے کے ساتھ ماحول پر منفی اثرات کم کرتے ہوئے پیداوار میں اضافہ کیا جا سکے۔ کمپنی کی پائیداری سے متعلق ترجیح کم ماحولیاتی اثرات کے ساتھ زیادہ پیداوار کا حصول ہے۔ آمدنی کی بنیاد پر سنجینٹا گروپ فصلوں کے تحفظ کی مصنوعات اور حیاتیاتی زرعی مصنوعات کے شعبوں میں دنیا میں پہلے، جبکہ بیجوں کے شعبے میں تیسرے نمبر پر ہے۔

سنجینٹا گروپ چین میں رجسٹرڈ ہے اور اس کا انتظامی صدر دفتر سوئٹزرلینڈ میں واقع ہے۔ اس کے چار کاروباری شعبے سنجینٹا کراپ پروٹیکشن، سنجینٹا سیڈز، اڈاما اور سنجینٹا گروپ چائنا ہیں۔

میڈیا رابطہ:

میڈیا ریلیشنز، سنجینٹا گروپ

media@syngentagroup.com