راولپنڈی (ٹی این ایس) سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کی ہدایت پر سینیئر افسران کا گرجا گھروں اور دیگر اہم مقامات کا دورہ ایس پی پوٹھوہار، ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز سمیت دیگر افسران فیلڈ میں موجود رہ کر سکیورٹی انتظامات کی نگرانی کر رہے ہیں، تفصیلات کے مطابق سی پی او راولپنڈی حسن مشتاق سکھیرا کی ہدایت پر سینیئر افسران کا گرجا گھروں اور دیگر اہم مقامات کا دورہ ایس پی پوٹھوہار ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور دیگر پولیس افسران فیلڈ میں موجود رہ کر سکیورٹی نظامات کی نگرانی کے فرائض انجام دیئے گرجا گھروں میں مکمل باڈی سرچنگ کے بعد داخلے کو یقینی بنایا جا رہا ہے فول پروف سیکیورٹی ہمہ وقت یقینی بنانے کے لیے راولپنڈی پولیس تمام اقدامات سے کام لے رہی ہے شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے راولپنڈی پولیس جرائم کی روک تھام اور شہریوں کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے














