اسلام آباد (ٹی این ایس) بلوچستان میں گشت کے دوران فوجی گاڑیوں پر دہشت گردوں کے حملے میں سرزمین کے مزید دو سپوتوں نے شہادت کو گلے لگا لیا’ شہداء میں ضلع چکوال کے رہائشی میجر عمر منہاس ناصر اور کوٹلی ستیاں کے رہائشی حوالدار محمد عدنان خان شہداء میں شامل ہیں مسلح افواج کولپور، کارداگاپ اور نوشکی کے گردونواح میں انٹیلی جنس پر مبنی متعدد آپریشنز کر رہی ہیں’ ان کارروائیوں میں علاقے پر کنٹرول قائم رکھنا اور کوئٹہ تفتان نیشنل ہائی وے پر گشت کرنا شامل ہے، تاکہ اسے مقامی ٹریفک کے لیے محفوظ رکھا جا سکے اور آپریشنز کا تسلسل برقرار رہے آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ اس بزدلانہ کارروائی نے سکیورٹی فورسز کے عزم کو متزلزل نہیں کیا ہے۔ آپریشنز کی رفتار برقرار رکھی جائے گی اور مقامی آبادی کے تحفظ اور دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے انٹیلی جنس پر مبنی آپریشنز اسی جوش و خروش کے ساتھ جاری رہیں گے۔ ان علاقوں میں کلیئرنس آپریشنز اس وقت تک جاری رہیں گے جب تک کہ خطرے کو مکمل طور پر ختم نہیں کر دیا جاتا













