وزیرخارجہ خواجہ محمد آصف امریکا کے اہم دورے پر واشنگٹن پہنچ گئے

 
0
382

اسلام آباد ،اکتوبر 04(ٹی این ایس):وزیرخارجہ خواجہ محمد آصف امریکا کے اہم دورے پر واشنگٹن پہنچ گئے، جہاں وہ امریکی ہم منصب ریکس ٹلرسن اور قومی سلامتی کے مشیرمک ماسٹر سے ملاقات کریں گے۔

ملاقاتوں میں کشمیر، افغانستان میں قیام امن اورباہمی تعلقات پربات چیت کی جائےگی اور جنوبی ایشیا سے متعلق پالیسی پربھی تبادلہ خیال کیاجائےگا۔

پاک امریکاسفارتی دوروں کاشیڈول وزیراعظم اورامریکی نائب صدرکی ملاقات کےدوران طے پایا تھا۔

دوسری جانب امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے آرمڈ سروسز کمیٹی میں بریفنگ کے دوران کہا کہ قبل اس کے صدر ٹرمپ پاکستان کی جانب سےجنگجوؤں کی مبینہ معاونت کے حوالے سے کوئی اقدام تجویز کریں امریکا افغانستان میں قیام امن کے لیے پاکستان کے ساتھ ایک بار پھر کام کرنے کی کوشش کرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری بہترین کوششوں کے باوجود بھی یہ اسٹریٹجی ناکام ہوتی ہے تو اس صورت میں صدر ٹرمپ ضروری اقدامات کے حوالے سے فیصلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔

جیمزمیٹس کا کہنا تھا کہ پاکستان کا نیٹو کا غیر اتحادی درجہ ختم کرنے کا آپشن بھی زیر غور ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ جنگجوئوں کو پاکستان کی حمایت اور مدد حاصل ہے۔