عمران خان اور جہانگیر ترین کے کیس ردی کی ٹوکری ہیں۔ فواد چودھری

 
0
542

اسلام آباداکتوبر5 (ٹی این ایس )  سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ حنیف عباسی نے دعوی کیا ہے کہ جہانگیر ترین کا نام پانامہ میں ہے۔ حالانکہ ان کا بیان حلفی ہی غلط ثابت ہوا ہے۔ جہانگیر ترین پر ٹیکس معافی کا کیس ہے۔ ہیوی میکینکل کمپلیکس کے حوالے سے الزام مضحکہ خیز ہے۔ انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین پر فاروقی پلپ کے قرض معاف کرانے کا الزام تھا جو غلط ثابت ہوا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اور جہانگیر ترین کے کیس ردی کی ٹوکری ہیں۔ یہ دونوں کیس پانامہ کے مقابل کئے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ جمائمہ کی بینک ٹرانزیکشن عدالت میں جمع کرا دی گئی ہیں۔

جنگ جیو گروپ کے وہ صحافی جن پر پہلے ہی کیس ہیں ان کے مقدمات کی پیروی نہیں ہو رہی۔فواد چودھری نے کہا کہ پیمرا کا بھی اس گروپ کے حوالے سے دوہرا معیار ہے۔ عدلیہ اور فوج پر اس گروپ کی طرف سے پروپیگنڈا ہو رہا ہے۔ ان کی ہی سٹوریوں پر رات کو پروگرام ہوتے ہیں۔ سپریم کورٹ کو بلیک میل ہونے کی بجائے نوٹس لینا چاہیے۔ امریکی وزیر خارجہ نے بیان دیا کہ پاکستان میں عدم استحکام ہے۔ امریکی وزیر خارجہ کے بیان کو سنجیدگی سے لینا چاہئے۔ پاکستانی وزیر خارجہ پر ہائی کورٹ میں اقامہ کےحوالے سے کیس چل رہا ہے۔ جو ایسے مقدمات کے کیس کا سامنا ہو جن کی سزا دس سال قید ہو تو سیاسی استحکام کی بات کو تقویت ملتی ہے۔ اس حال میں عمران خان کی نئے انتخابات کی تجویز کو تقویت ملتی ہے۔