بنگلہ دیشی حکام نے روہنگیا مسلمانوں کی کشتیاں تباہ کردیں

 
0
370

ڈھاکہ اکتوبر 5(ٹی این ایس)بنگلہ دیشی حکام نے روہنگیا مسلمانوں کو میانمار سے بنگلہ دیش لانے والی کشتیاں تباہ کردیں۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بنگلہ دیش کے شہر دکھن پاڑہ میں روہنگیا مسلمانوں کو میانمار سے لانے والی 20 کشتیاں تباہ کردیں۔کشتیوں کے مسافروں نے خبر ایجنسی کو بتایا کہ ان پر حکام کی جانب سے تشدد کیا گیا اور بعض کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے۔دوسری جانب بنگلہ دیشی حکام کا موقف ہے کہ کشتیوں میں بڑے پیمانے پر منشیات اسمگل کی جارہی تھی