مستونگ میں مسافر وین اور بس میں تصادم کے نتیجے 15 افراد جاں بحق ‘متعدد زخمی -ریسکیو حکام

 
0
8308

 

مستونگ ،اکتو بر07(ٹی این ایس): بلوچستان کے ضلع مستونگ میں مسافر وین اور بس میں تصادم کے نتیجے 15 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔لیویز کے مطابق مستونگ کے علاقے دشت تیراہ میل میں کوئٹہ سے بولان جانے والی ایک بس، مستونگ سے کوئٹہ جانے والی ایک وین سے ٹکرا گئی۔حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے مسافروں کو کوئٹہ کے سول ہسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں 6 افراد کی حالت تشویش بتائی گئی۔لیویز کے مطابق حادثے میں زیادہ تر ہلاکتیں وین کے مسافروں کی ہوئیں۔

ریسکیوذرائع کے مطابق مسافر کوچ پکنک پر جارہی تھی کہ مستونگ کے علاقے دشت میں بولان روڈ پر مخالف سمت سے آنے والی تیز رفتار وین سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں مسافر کوچ میں موجود کئی مسافر شدید زخمی ہوئے۔حادثے کے بعد مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت ریسکیو کارروائی کی جب کہ اطلاع ملنے پر ریسکیو حکام بھی موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے زخمیوں کو گاڑی سے باہر نکالا۔ریسکیو ذرائع نے بتایا ہے کہ حادثے میں 15 مسافر جاں بحق ہوچکے ہیں جب کہ متعدد زخمی ہیں۔

کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مسافر کوچ میں 20 سے زائد مسافر سوار تھے جن میں سے بیشتر نوجوان تھے جب کہ بچے اور خواتین بھی کوچ میں سوار تھیں۔ وزیراعظم شاہدخاقان نے بلوچستان میں ٹریفک حادثے پرگہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا اورغمزدہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کیا۔