حکومت ختم نبوت کے عقیدے پر غیرمتزلزل ایمان رکھتی ہے، شہبازشریف

 
0
326

 

لاہور ،اکتو بر07(ٹی این ایس): وزیراعلی پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن)کی حکومت ختم نبوت کے عقیدے پر غیر متزلزل ایمان رکھتی ہے،ختم نبوت کے حلف نامے کے قانون کو اصل حالت میں بحال کرنے پر حکومت کے مشکور ہیں۔لاہور میں وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نے وزیراعلی پنجاب شہبازشریف سے ملاقات کی جس میں انتخابی اصلاحات بل کے معاملے پر پیش آنے والی صورتحال سمیت سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر شہبازشریف نے کہا کہ وفاقی حکومت نے ختم نبوت کے حلف نامے کے قانون کو اصل شکل میں بحال کرنے کے لیے فوری ایکشن لیا، ختم نبوت کے حلف نامے کے قانون کو اصل حالت میں بحال کرنے پر حکومت کے مشکور ہیں۔شہبازشریف نے کہا کہ مسلم لیگ ( ن) کی حکومت ختم نبوتؓ کے عقیدے پر غیر متزلزل ایمان رکھتی ہے۔