مرتضیٰ جاوید عباسی مصروفیات کے باعث سوموار کو پبلک ڈے پر دستیاب نہیں ہوں گے، ترجمان

 
0
374

 

ایبٹ آباد،اکتو بر07(ٹی این ایس):مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کے جنرل سیکرٹری ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی مصروفیات کے باعث سوموار کو پبلک ڈے نہیں کریں گے۔ ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس اور دیگر حکومتی مصروفیات کے باعث وہ سوموار کو پبلک ڈے میں شریک نہیں ہوں گے۔ حلقے کے عوام زحمت سے بچنے کیلئے اس روز ان کی رہائش گاہ آنے کی زحمت نہ کریں۔ڈپٹی سپیکر 16 اکتوبر کو اپنی رہائش گاہ پر موجود ہوں گے۔