بند روڈ پر ڈاکوں کی فائرنگ سے ڈولفن فورس کا اہلکار زخمی،حالت خطرے سے باہر 

 
0
405

لاہور جنوری 6(ٹی این ایس) بند روڈ پر ڈاکوں کی فائرنگ سے ڈولفن فورس کا اہلکار زخمی ہوگیا، جسے طبی امداد کیلئے میاں منشی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔بتایا گیا ہے کہ بند روڈ ناکے پر دوران چیکنگ ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں گولی لگنے سے ڈولفن فورس کا اہلکار زخمی ہوگیا، جسے طبی امداد کیلئے میاں منشی ہسپتال منتقل کردیا گیا، ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ڈولفن اہلکار کی حالت خطرے سے باہر ہے۔دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرکے فرار ہونے والے ڈاکوں کی تلاش کیلئے جگہ جگہ چھاپے مارے جا رہے ہیں، انہیں جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔