شیرا کوٹ میں نوجوان خودکشی کیلئے کھمبے پر چڑھ گیا

 
0
553

لاہورجنوری 6(ٹی این ایس)شیرا کوٹ میں نوجوان خودکشی کیلئے کھمبے پر چڑھ گیا، پولیس اور ریسکیو اہلکار بات چیت کے بعد نوجوان کو نیچے اتارنے میں کامیاب ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق شیرا کوٹ میں نوجوان خود کشی کیلئے کھمبے پر چڑھ گیا، شہریوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی ہے، جس کی وجہ سے شیراکوٹ سے ٹھوکرنیازبیگ جانے والی سڑک ٹریفک کیلئے بند ہوگئی، اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور نوجوان سے مذاکرات کرنے کے بعد نیچے اتار لیا۔ نوجوان کا کہنا تھا کہ دو پارٹیوں کی لڑائی میں مجھے تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ پولیس نے نواجوان کو شیر ا کوٹ تھانے منتقل کرتے ہوئے کہا کہ اسکے مسئلے کو حل کیا جائے گا