لیگی حکومت مکمل طور پر ناکام ثابت ہوئی‘ڈاکٹر شاہد صدیق

 
0
641

لاہور جنوری 6(ٹی این ایس) تحریک انصاف پنجا ب کے سر براہ میڈیا سیل و مرکزی رہنما ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ (ن) لیگ قیادت نے 2013میں بجلی بحران کے خاتمے کے نام پر اپنی انتخابی مہم چلائی تھی اور کامیابی کی صورت میں قوم کو بجلی بحران سے نجات دلانے کی خوشخبری سنائی تھی مگر بدقسمتی سے (ن) لیگ حکومت کا دیگر وعدوں کی طرح بجلی بحران کے خاتمے کا وعدہ بھی جھوٹا نکلا۔ان خیا لا ت کا اظہار انہو ں نے حلقہ این اے 126کے کارکنو ں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ کرپٹ اور بددیانت حکمرانوں نے ملک کوتباہ اور عوام سے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے، آئے روز وفاقی اور پنجا ب حکومت کی بیڈ گورننس پر اعلیٰ عدلیہ کے ریمارکس اس بات کا ثبوت ہیں کہ موجودہ حکومتیں عوام کو کسی قسم کا بھی ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ثابت ہوچکی ہیں اس لیے عوام کو اب ان آزمائے ہوئے سیاستدانوں کی بجائے کرپشن سے پاک، دیانتدار اور صالح قیادت کو آگے لانا ہوگا جو ان کے مسائل حل کرسکیں۔ انہو ں نے کہا کہ زر داری اور نواز شریف ا ب اقتدار میں آ نے کے خوا ب دیکھنا چھو ڑ دیں ایک دو سرے خلا ف بیان بازی اور جلسے جلو سو ں سے عوام بے و قو ف نہیں بنے گی 2018کے انتخا با ت میں تحریک انصا ف واضح اکثر یت سے ووٹ حا صل کر ے گی اور چارو ں صو بو ں سمیت و فا ق میں بھی اپنی حکومت بنائے گی۔