تھانہ کھنہ پولیس کی قبضہ مافیا کے خلاف بروقت کارروائی

 
0
331

لاہور جولائی 17 (ٹی این ایس): تھانہ کھنہ پولیس کی قبضہ مافیا کے خلاف بروقت کارروائی، کارروائی برما ٹاون میں مکان کے قبضے کے دوران فائرنگ کی اطلاع پر کی گئی۔ 07 ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمات درج کر لئے۔ ملزمان سے بھاری تعداد میں اسلحہ و ایمونیشن برآمد۔ کارروائی ایس پی رورل ملک نعیم کی زیر نگرانی کھنہ پولیس نے کی۔ قبضہ مافیا کے خلاف بلاتفریق کارروائی کی جائے، ڈی آئی جی آپریشنز وقارالدین سید کی پولیس افسران کو ہدایت