وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت تین گھنٹے طویل اجلاس

 
0
1266

لاہور جولائی 17 (ٹی این ایس): وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت تین گھنٹے طویل اجلاس۔ اجلاس میں پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ،سپیشلائزڈ ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن،بورڈ آف ریونیو،پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی، پی ڈی ایم اے،صنعت اورزراعت کے محکموں کی کا رکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں لاہورمیں جاری فلاح عامہ کے منصوبوں پربھی غورکیاگیا۔ وزیراعلیٰ کا فلاح عامہ کے منصوبوں پر کام کی رفتار مزید تیز کرنے کی ہدایت۔ وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار نے کہا کہ صوبے کے عوام کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنے کیلئے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا۔
زبانی جمع خرچ نہیں بلکہ عملی اقدامات کر کے عوام کو سہولتیں فراہم کریں گے۔ گزشتہ 10برس کے دوران نمود ونمائش کے منصوبوں پر اربوں روپے کے قومی وسائل ضائع کیے گئے۔ عوام کی بنیادی ضروریات کو یکسر نظر انداز کر کے مجرمانہ غفلت کی گئی۔ سابق حکمرانوں نے وہ کام کیے جن کی عوام کو ضرورت تک نہ تھی۔ تحریک انصاف کی حکومت عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی پر توجہ دے رہی ہے۔ ممکنہ سیلاب کے خدشے کے پیش نظر متعلقہ ادارے ہمہ وقت چوکس رہیں۔ وزیراعلیٰ کا دریاؤں کے پانی کی گزرگاہوں سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم۔ ممکنہ سیلاب کے حوالے سے تمام احتیاطی تدابیر اوراقدامات اٹھائے جائیں۔ موسم کی صورتحال کی مانیٹرنگ کیلئے سیالکوٹ میں جدید ریڈار نصب کیا جائے گا۔ ریڈار کی تنصیب پر تقریباً737ملین روپے لاگت آئے گی۔

پی ڈی ایم اے کی استعداد کار بڑھانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جائے۔ پنجاب میں اراضی سینٹرز کی تعداد میں اضافہ کر کے عوام کو سہولت فراہم کریں گے۔ 115نئے اراضی سینٹرز کی تعمیر کا کام 31دسمبر تک مکمل کیا جائے۔ نئے اراضی سینٹرز کے فنکشنل ہونے سے روزگار کے مواقع ملیں گے اورعوام کو ریلیف ملے گا۔ محکمہ صحت کو جدید خطوط پر استوار کر کے ہیلتھ کیئر سسٹم کو بہتر بنایا جارہا ہے۔ دوردراز علاقوں میں ڈاکٹرز کی کمی کو دورکرنے کیلئے میرٹ پر بھرتیاں کی جا رہی ہیں۔ ادویات کی خریداری کے نظام کو فول پروف بنائیں گے۔ ہیپاٹائٹس کی بیماری کی روک تھام کیلئے بار برشاپس پر صرف ڈسپوزیبل ریزراستعمال کیا جاسکے گا۔ محکمہ صحت اس ضمن میں ضروری اقدامات کر کے ڈسپوزیبل ریزر کے استعمال کو یقینی بنائیں۔ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں میں ایمرجنسیزکو اپ گریڈ کیا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں 100ٹی ایچ کیوز ہسپتالوں کی ایمرجنسیز کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔ لاہور میں گزشتہ 10برس کے دوران سیوریج کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے انتہائی کم وسائل رکھے گئے۔ہماری حکومت لاہور میں سیوریج نظام کی بہتری کیلئے 14ارب روپے کی لاگت سے نیا منصوبہ شروع کررہی ہے۔ پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے بھی لاہور میں اربوں روپے کی لاگت سے پراجیکٹ شروع کیا جارہا ہے۔ لاہور کی سڑکوں کے پیچ ورک اورسٹریٹ لائٹس کو درست کرنے کیلئے جامع منصوبہ بندی کرلی گئی ہے۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد،سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ پنجاب،سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن،سیکرٹری زراعت،سیکرٹری صنعت،کمشنر لاہورڈویژن،سپیشل سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ،ڈی جی پی ڈی ایم اے،ڈی جی پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی اورایس ایم یو کے سربراہ کی اجلاس میں شرکت۔