پولیس لائن ہیڈ کوارٹرز میں جاری سمر سکول کی اختتامی، تقریب میں آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اورسینئر پولیس افسران نے شرکت کی

 
0
459

اسلام آباد جولائی 17 (ٹی این ایس): پولیس لائن ہیڈ کوارٹرز میں جاری سمر سکول کی اختتامی۔ تقریب میں آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اورسینئر پولیس افسران کی بھی شرکت۔ آئی جی اسلام آباد کا کہنا تھا کہ سمر سکول میں حصہ لینے بچے اور ان کے والدین بھی تقریب میں موجود جن کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ اس سال سمر سکول میں 550 بچوں نے حصہ لیا۔ پولیس سمر سکول کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دینے میں معاون ثابت ہورہا ہے، 2002 میں شروع کیا جانے والا یہ کیمپ کامیابی سے جاری و ساری رہے گا، مجھے انتہائی خوشی ہے کہ معزز شہری پولیس پر اعتماد کرتے ہوئے بچوں کو سمر سکول میں بھیجتے ہیں، شروع شروع میں 20 بچے تھے وہ بھی ڈرتے تھے۔

یہاں پر بیٹھے تمام لوگوں سے دراخوست کرتا ہوں اسلام آباد پولیس کے ویب سائٹ اور ٹوٹیر کو لائق کریں اور اپنے پولیس کی بہتری کے لیے اپنے کمنٹس کریں۔
لوگ عید کی نماز پڑھنے میں مصروف ہوتے ہیں اور پولیس جوان باہر کھڑے آپ کی حفاظت کرتے ہیں۔ شہریوں کا تعاون حاصل کرنے اور انہیں عزت دینے کے لئے پہلے سلام پھر کلام کی پالیسی شروع کر دی گئی ہے، ہماری اس پالیسی کو عوام الناس نے بہت سراہا ہے اور اس سے پولیس کلچر میں واضح تبدیلی آ رہی ہے۔