اسلام آباد(ٹی این ایس) چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف سائفر کیس کی سماعت کل ہوگی

 
0
64

آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت میں سائفر کیس کی سماعت کل ہو گی۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے پیش ہونے والے وکلاء کی فہرست عدالت میں جمع کرا دی گئی۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر نے ایڈوکیٹ خالد یوسف کے ذریعے جمع کرائی۔

فہرست کے مطابق آٹھ وکلاء سلمان صفدر ، عمیر خان نیازی ، سکندر ذوالقرنین سلیم،ا خالد یوسف ، احمد مسار ، سہیل خان ، نیاز اللہ نیازی ، عثمان ریاض گل جیل میں سماعت کے دوران پیش ہوں گے۔

وکلاء نے استدعا کی کہ عدالت اڈیالہ جیل حکام کو ہدایت دے کہ وکلاء کی جیل انٹری میں کوئی رکاوٹ نہ ہو۔