لاہور:نشتر کالونی میں 40سا لہ خاتون کو شوہر کے قتل کیس کی پیروی کرنے پر مخالفین کے ہاتھوں قتل

 
0
434

لاہور، جولائی 22 (ٹی این ایس):   نشتر کالونی کے علاقہ میں 40سا لہ خاتون کو اپنے شوہر کے قتل کیس کی پیروی کرنے پر مخالفین نے فائرنگ کر کے قتل کردیا،پولیس نے لاش اپنی تحویل میںلے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوادیا۔تفصیلات کے مطابق نشتر کالونی کے علاقہ خالد نگر کی رہائشی 40 سالہ نورین بی بی جس کے شوہراشرف علی کو چند روز قبل سلمان اور ارشاد عرف شادونے نامعلوم وجوہات کی بنا پر قتل کردیا تھا ۔مقتولہ اس مقدمے کی مدعیہ تھی اور ملزمان کی گرفتار ی کے لیے ہومیوسائیڈانچارج سے ملنے کے لیے تھانہ کاہنہ گئی ہوئی تھی واپسی پرملزمان نے جو کہ پہلے ہی سے گھات لگائے بیٹھے تھے نے نورین بی بی کے قریب آنے پر اس کو فائرنگ کرتے ہوئے شدید زخمی کردیا اور اسلحہ لہراتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے ۔

زخمی خاتون کو طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کردیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی ۔اس واقع کی اطلاع پولیس کو دے دی گئی جنہوں نے موقع پر پہنچ کرلاش اپنی تحویل میںلیتے ہوئے پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوادیا۔پولیس نے مقتولہ کے دیور اصغر کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر1152/18قتل کی دفعات کے تحت درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی تاحال بااثرملزمان دوہرے قتل کے باوجود پولیس کی دسترس سے باہر ۔