ایڈیشنل آئی جی پنجاب ہائی وے پٹرول کی طرف سے تمام پٹرولنگ پوسٹوں کے مین گیٹس پر بھی پرچم لہرانے کی ہدایت

 
0
343

لاہور، جولائی 22 (ٹی این ایس):   ایڈیشنل آئی جی پنجاب ہائی وے پٹرول کنور شاہ رخ نے تمام پٹرولنگ پوسٹوں کے مین گیٹ پر بھی پرچم لہرانے کی ہدایت کی ہے۔ اس سے قبل صرف بلڈنگ کی چھت پر قومی پرچم اور پٹرولنگ پولیس کا پرچم لہرایا جاتا تھا۔ انہوں نے ہدایت کی ہے کہ جن پٹرولنگ پوسٹوں پر سائن بورڈ آویزاں نہیں کئے گئے وہاں سائن بورڈ نصب کیے جائیں۔ شاہرات پر ایل ای ڈی بلنکرز نصب کیے جائیں اور ٹریفک کی علامات والے سائن بورڈ بھی نصب کیے جائیں تاکہ عوام کی رہنمائی ہو سکے اور ٹریفک حادثات سے بچا جا سکے۔