خضدارکو سابقہ منتخب نمائندوں نے تمام بنیادی حقوق سہولیات سے محروم رکھا: نوابزاده میراسرارالله خان

 
0
322

خضدار، جولائی 22 (ٹی این ایس):  بلوچستان نیشنل عوامی کے  سربراہ مرکزی صدر نوابزاده میراسرارالله خان حلقہ PB.39 کے مضبوط امیدوار نے کہاکہ خضدارکو سابقہ منتخب نمائندوں نے تمام بنیادی حقوق سہولیات سے محروم رکھا، جس کے باعث عوام سخت مایوس ہوچکے ہیں بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کو اقتدار میں آنے  کامقصد یہاں کے عوام کی محرومیوں ناانصافیوں کا ازالہ اور عوام میں پائی جانیوالی احساس محرومی کاخاتمہ  کرنااور عوام کو بنیادی حقوق تک رسائی ممکن بناناہیں۔

انھوں نے کہاکہ بلوچستان  نیشنل پارٹی عوامی برسراقتدار آکربلوچستان کے وسائل بلوچستانی عوام پر خرچ کرینگے  25 جولائی کے الیکشن میں بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے امیدواروں کی  کامیابی آپکی اپنی کامیابی ہے عوام کے دکھ درد میں ہمیشہ شریک ہواور یہاں کے عوام کی بنیادی مسائل صحت تعلیم پانی بجلی ودیگر مسائل کوحل کرنے کی صلاحیت رکتھاہو۔انھوں نے کہاکہ اس سے پہلے ہم اور ہمارے ورکروں نے خضدار سے جن نمائندوں کو ووٹ دیکر منتخب کرکے اسمبلیوں میں بیجا تو ان نمائندوں نے کبھی بھی بلوچستان خاصکر خضدار کے عوام کی طرف موڑ کربھی نہیں دیکھا اور نہ ہی عوام کی بنیادی مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی۔انھوں نے کہاکہ ہمارے تمام پارئی ورکرز  ممبران نے بلوچستان نیشنل پارٹی  عوامی کے منشورکو گھر گھر پہنچایا عوام نے بھی یہ فیصلہ کیاگیاکہ 25 جولائی کے الیکشن میں بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے امیدوارں  کو ووٹ دیکر کامیاب کرنے کی بھرپورکوشش کرینگے۔