راولپنڈی ،دسمبر12(ٹی این ایس): آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے 2 جوانوں کی شہادت پر شہدا کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزادی مفت میں نہیں ملتی، اس کی قیمت دھرتی کے بیٹے ادا کرتے ہیں۔ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آرمی چیف کا بیان جاری کیا جس میں انہوں نے شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے 2 جوانوں کی شہادت پر شہدا کو سلام پیش کیا اور کہا کہ آج ہم جو آزاد ہیں وہ اپنے بہادر بیٹوں کی وجہ سے ہیں، آزادی مفت میں نہیں ملتی اس کی قیمت دھرتی کے بیٹے ادا کرتے ہیں۔