پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی عارضی تقرری کیلئے تین پروفیسرز کا پینل وزیراعلیٰ کو ارسال کیا جائیگا

 
0
425

لاہور جنوری 6(ٹی این ایس)پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی عارضی تقرری کیلئے تین پروفیسرز پر مشتمل پینل وزیراعلیٰ پنجاب کو ارسال کیا جائے گا۔ قائمقام وائس چانسلر ڈاکٹر ظفر معین ناصر جمعہ کے روز اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے تھے۔ جن تین پروفیسرز کے ناموں کا پینل وزیراعلیٰ پنجاب کوارسال کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے ان میں سینئر ڈین ڈاکٹر تقی زاہدبٹ، ڈین ڈاکٹر شاہدکمال اور پروفیسر ڈاکٹر ذکریا ذاکرشامل ہیں۔