روس نے امریکا پر ایران میں مداخلت کا الزام لگا دیا

 
0
374

ماسکو جنوری 6 (ٹی این ایس)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے واشنگٹن کی درخواست پر ایران میں خونی مظاہروں پر اجلاس طلب کیے جانے پر روس نے امریکا پر ایران میں مداخلت کا الزام لگادیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس کے ڈپٹی وزیر خاجہ سرجئی ریبکوف کا کہنا تھا کہ امریکہ دیگر ممالک کے امور میں کھلے عام اور خفیہ دونوں طریقوں سے مداخلت کر رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ سلامتی کونسل میں ایران کے داخلی امور پر اجلاس طلب کرنے کے امریکی قدم کو ہم اس ہی نظرے سے دیکھتے ہیں۔انہوں نے واشنگٹن پر الزام لگایا کہ وہ دیگر ممالک کی خود مختاری پر جمہوریت اور انسانی حقوق کے نام پر حملے کر رہا ہے۔