ترکی کو یورپی یونین کا رکن بنانے کی بجائے شراکت دار بنا دیا جائے ٗ فرانسیسی صدر کی تجویز 

 
0
320

پیرس جنوری 6 (ٹی این ایس) فرانس کے صدر ایمانوئیل میغراں نے تجویز پیش کی ہے کہ ترکی کو یورپی یونین کا مکمل رکن بنانے کی بجائے شراکت دار بنا دیا جائے۔ پیرس میں ترک صدر رجب طیب اردوان کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فرانسیسی صدر نے کہا کہ ترکی میں ناکام فوجی انقلاب کے بعد حکومت کی طرف سے مخالفین کے خلاف وسیع پیمانے پر کارروائیوں کے باعث ترکی کو یورپی یونین کی رکنیت ملنا مشکل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اگر میں یہ کہوں کہ اس مسئلہ پر پیشرفت ہو رہی ہے تو یہ جھوٹ ہوگا۔ مشترکہ پریس کانفرنس میں دونوں صدور نے اس معاملہ پر اپنی مایوسی کو نہیں چھپایا۔