سعودی عرب ، جعلی افریقی سفارتکار گرفتار

 
0
4407

جدہ ،جنوری 20(ٹی این ایس):ذرائع کے مطابق 500ریال کے جعلی نوٹ نے جعلی افریقی سفارتکار کو گرفتار کرادیا۔ تفصیلات کے مطابق ایک افریقی شہری نے جدہ کے غلیل محلے کی ایک دکان سے سامان خرید کردکاندار کو 500ریال کا نوٹ دیا۔ معائنے سے پتہ چلا کہ وہ جعلی ہے۔ دکاندار نے فوراً ہی پولیس طلب کرلی۔ افریقی کوگرفتار کیا گیا تو پتہ چلا کہ اس کے خلاف پہلے ہی سے جعلی سفارتکار کا ڈھونگ رچنے کی شکایت درج تھی۔ اس کے قبضے سے 2ہزار جعلی ریال مزید برآمد ہوئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس کا اقامہ بھی جعلی تھا۔پبلک پراسیکیوشن نے اس سے پوچھ گچھ شرو ع کردی۔