لاہور: مدرسہ کے بچوں کیساتھ جنسی زیادتیوں کا بڑا سکینڈل منظر عام پر، اساتذہ نے کئی برسوں سے ڈیڑھ سو سے زائد بچوں کو اپنی جنسی ہوس کا نشانہ بنایا

 
0
1898

لاہور، مارچ 08 (ٹی این ایس): قصور کی زینب ، مردان کی اسماء اور اسلام آباد کی نسرین کے ساتھ جنسی درندگی اور قتل کے واقعات کی وجہ سے قوم کی روح ابھی کانپ ہی رہی تھی کہ لاہور سے بچوں کیساتھ زیادتی کا ایک بڑا سکینڈل سامنے آیا ہے۔ المیہ یہ ہے کہ یہ سکینڈل ایک دینی مدرسہ سے تعلق رکھتا ہے جہاں اساتذہ نے ڈیڑھ سو بچوں کو جنسی ہوس کا نشانہ بنایا۔ ٹی این ایس کے ذرائع کے مطابق لاہور کے نواب ٹاؤن میں واقع جامع الفیصل میں زیر تعلیم بچوں کے ساتھ کئی برسوں سےیہ شیطانی عمل جاری تھا اور اسکا بھانڈہ گذشتہ روز اسوقت پھوٹا جب دو اساتذہ نے متین نامی طالبعلم کو اپنی جنسی ہوس کا نشانہ بنانے کی کوشش کی تاہم اس وہ انکے ہاتھوں سے نکل گیا اور اپنے اہل خانہ کو بھی یہ ماجرا بتایا۔ متن کی لب کشائی کے بعد مزید کئی بچے اور ان کے والدین سامنے آئے ہیں جنھوں نے پولیس کے سامنے اپنے ساتھ ہونیوالی زیادتیاں بیان کیں۔ پولیس نے قاری نعمان اور قاری عمران یوسف نامی جنسی درندوں کو گرفتار کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔