عالمی یومِ خواتین کے موقع پرخواتین کی نئی تنظیم’’ ویمن ڈیموکریٹک فرنٹ ‘‘ کا قیام

 
0
894

اسلام آباد، مارچ 08 (ٹی این ایس): خواتین کے عالمی دن کے موقع پرخواتین کی نئی تنظیم’’ ویمن ڈیموکریٹک فرنٹ ‘‘ کا قیام عمل میں لایاگیا۔جس میں ملک بھرسے سینکڑوں محنت کش خواتین ،طلباء اورسیاسی کارکنان نے شرکت کی۔تقریب کا اہتمام نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں کیاگیا۔تقریب کی مہمان خصوصی ڈاکٹرفرزانہ باری نے کہاکہ یہ انتہائی خوش آئندبات ہے کہ ترقی پسندسوچ رکھنے والی خواتین ایک بارپھرپاکستان میں منظم جدوجہدکی طرف آرہی ہیں ۔

اس موقع پر تقریب کے باقاعدہ آغاز سے قبل تنظیم کے عہدیداران سے اپنے عہدوں سے وفاداری کا حلف اٹھایاگیا۔ تنظیم کا نعرہ ’’عورت آزاد،سماج آزاد‘‘ رکھا گیا ہے
ڈبلیوڈی ایف کی نومنتخب صدرعصمت نے کہاکہ پاکستانی سماج کے اندربے انتہاء ظلم ،جبراورتشددکا سب سے زیادہ بوجھ خواتین اوربچیوں پر آگرتاہے۔

 تقریب کے اختتام پر ریلی نکالی گئی اور’’عورت آزاد‘‘ سماج آزاد‘‘ کے نعرے لگائے گئے۔