خیبرپختونخواہ کے آئی ٹی لیکچرارکا مطالبات کے حق میں بنی گالہ کے سامنے احتجاج

 
0
366

اسلام آباد ،اکتو بر 16(ٹی این ایس): خیبرپختونخواہ کے آئی ٹی لیکچرارمطالبات کے حق میں بنی گالہ کے سامنے پہنچ گئے،کنٹریکٹ لیکچرارنے مستقل کرنے کیلئے احتجاجی مظاہرہ کیا،مطالبات پورے ہونے تک دھرنااور احتجاج جاری رکھاجائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبرپختونخواہ کے آئی ٹی لیکچرارنے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی رہائشگاہ کے باہراحتجاجی مظاہرہ کیااور دھرنادیا۔

شرکاء نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پرمطالبات کے حق میں نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے مطالبہ کیاہے کہ صوبے ے کنٹریکٹ آئی ٹی لیکچرارکو فوری مستقل کیاجائے۔واضح رہے پی ٹی آئی بلوچستان کے کارکنان بھی اپنے مطالبات کے حق میں دھرنادیے بیٹھے ہیں۔اس سے قبل خیبرپختونخواہ اساتذہ نے بھی مطالبات کے حق میں بنی گالہ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیاتھا۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نے انہیں مطالبات پورے کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی تھی۔