تیسرا ٹی ٹونٹی میچ،سری لنکا کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کرفیلڈنگ کا فیصلہ

 
0
588

لاہور ،اکتو بر29(ٹی این ایس): سری لنکا کرکٹ ٹیم نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کرفیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قذافی اسٹیڈیم لاہور میں سری لنکا کرکٹ ٹیم نے تیسرے ٹی ٹونٹی میچ کیلئے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت لی ہے۔ سری لنکا نے ٹاس جیت کرفیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ اس موقعہ پرپاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے بتایاکہ وکٹ بیٹنگ کیلئے سازگار لگتی ہے۔ 170سے 180رنز کا ہدف دینے کی کوشش کریں گے۔ تاہم ٹیم میں دوتبدیلیاں کی گئی ہیں۔ عثمان شنواری اور احمد شہزاد کو ڈراپ کردیا گیا جبکہ پلینگ الیون ٹیم میں محمد عامر اور عمرامین شامل کر لیا گیا ہے۔