وزیراعلیٰ سے وزیر خزانہ اسد عمرکی قیادت میں 9 ویں نیشنل فنانس کمیشن کے ارکان کی ملاقات

 
0
424

لاہور مارچ 29 (ٹی این ایس): وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے سول سیکرٹریٹ میںوفاقی وزیر خزانہ اسد عمرکی قیادت میں 9 ویں نیشنل فنانس کمیشن کے ارکان نے ملاقات کی۔ خیبر پختونخواہ کے وزیر خزانہ تیمور خان جھگڑا، وزیرخزانہ پنجاب ہاشم جواں بخت،ممبرپنجاب ڈاکٹر سلمان شاہ،ممبر بلوچستان محفوظ علی خان اورممبر سندھ اسدسید ملاقات کے دوران موجود تھے ۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ارکان کی آمد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل فنانس کمیشن کے اراکین کو پنجاب آمد پر خوش آمد ید کہتے ہیں ۔نیشنل فنانس کمیشن ایوارڈکیلئے ورکنگ گروپس کا اجلاس خوش آئند ہے ۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ نیشنل فنانس کمیشن ایوارڈ پر پیش رفت سے قومی یکجہتی اوربین الصوبائی ہم آہنگی کو فروغ ملے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے 9ویں نیشنل فنانس کمیشن کے اراکین کے اعزاز میں ظہرانہ دیاگیا۔ظہرانے میں ون ڈش سے نیشنل فنانس کمیشن کے ارکان کی تواضع کی گئی۔