’اداروں کیلئے ریلیاں نکالنے والوں کی یہاں کوئی جگہ نہیں‘، علی امین گنڈا پور کی ایک اور آڈیو لیک

 
0
229

سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کی ایک اور مبینہ آڈیو لیک سامنے آگئی جس میں انہیں واٹس ایپ گروپ میں سابق صوبائی وزیر ہشام انعام اللہ پر برستے سنا جاسکتا ہے۔

مبینہ لیک آڈیو میں علی امین گنڈا پور کہتے ہیں کہ اداروں کیلئے ریلیاں نکالنے والوں کی یہاں کوئی جگہ نہیں، وزیراعلیٰ سے کہوں گا کہ ہشام انعام اللہ کے فنڈز بند کریں۔

علی امین گنڈاپور نے سابق صوبائی وزیر ہشام انعام اللہ کو لوٹا قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں دیکھتا ہوں کہ ان کو ادارے الیکشن کیسے جتواتے ہیں۔

علی امین نے واٹس گروپ میں مطالبہ کیا کہ ہشام انعام اللہ کو پی ٹی آئی آفیشل گروپ سے فارغ کیا جائے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کے حق میں ریلیاں نکالنے والا ایک فون کال سے ڈر گیا۔