تحریک انصاف کے ایم پی اے ڈاکٹر عمران علی شاہ کی سوتیلی والدہ بھی میدان میں آگئیں

 
0
761

عمران علی  پر تشدد اورزبر دستی جائیداد ہتھیانے کے الزامات عائد کرتے ہوئے عمران خان سے انصاف کی اپیل کی

کراچی، اگست 16 (ٹی این ایس): سول ایوی ایشن کے سینئر افسر داؤد چوہان پر تشدد کرنے والے تحریک انصاف کے ایم پی اے ڈاکٹر عمران علی شاہ کی سوتیلی والدہ بھی میدان میں آگئیں ۔ ان پر تشدد اورزبر دستی جائیداد ہتھیانے کے الزامات عائد کرتے ہوئے عمران خان سے انصاف کی اپیل کردی۔

ڈاکٹر عمران علی شاہ کی سوتیلی والدہ ڈاکٹر ریحانہ شاہ نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ڈاکٹر ریحانہ شاہ نے الزامات عائد کئے ہیں کہ عمران علی شاہ نے زبردستی ان سے شوہر کی جانب سے ملنے والی جائیداد اور کلینک کو جعلی طلاق نامہ بنا کر ہتھیا لیا جبکہ ان پر عمران علی شاہ نے تشدد بھی کیا ۔ انہوں نے کہا مجھے اور میرے بیٹے کی زندگی خطرات لاحق ہیں اس لئے میں تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان سے مطالبہ کرتی ہوں کہ اگر وہ واقعی تحریک انصاف کے سربراہ ہیں تو مجھ کو انصاف فراہم کریں۔