سپریم کورٹ بار کے انتخابات کے لئےپولنگ جاری

 
0
748

اسلا م آباد ،31(ٹی این ایس):سپریم کورٹ بار کے انتخابات کے لئےپولنگ جاری ہے، وکلا آج اپنے نمائندوں کا چناؤ کررہے ہیں۔ صبح 9 بجے شروع ہونے والی پولنگ شام 5 بجے تک جاری رہےگی۔ پولنگ کے موقع پرسیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئےہیں۔ سپریم کورٹ بار کی مختلف نشستوں پر 44 امیدوار میدان میں ہیں جبکہ ملک بھرمیں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 2289 ہے۔ چیئرمین الیکشن بورڈ افراسیاب خان انتخابی عمل کی نگرانی کررہےہیں۔ پولنگ ملک بھر میں سپریم کورٹ کی عمارتوں کی حدودمیں ہورہی ہے، سپریم کورٹ بار کے سب سے زیادہ ووٹ لاہور میں ہیں۔ انڈیپنڈنٹ گروپ کےصدارتی امیدوار پیر سید کلیم احمد خورشید کو عاصمہ جہانگیر گروپ جبکہ پروفیشنل گروپ کےصدارتی امیدوارحافظ عبدالرحمٰن انصاری کو حامد خان گروپ کی حمایت حاصل ہے۔