اسلام آباد،نو مبر03(ٹی این ایس) : مسلم لیگ (ن)کے رہنما ئو ں نے کہا ہے کہ نوازشریف نے ملک کو اندھیروں سے نکالا اور سی پیک کا تحفہ دیا ، شریف خاندان کو ناکردہ گناہوں کی سزا مل رہی ہے ، اس کے باوجود جو عدالتی فیصلہ ہوگا اس پر عمل کرینگے۔احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرمملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ سابق وزیر اعظم نوازشریف نے ملک کو اندھیروں سے نکالا اورسی پیک کا تحفہ دیا ہے ، نوازشریف ملک کا اثاثہ اور مقبول ترین لیڈر ہیں۔
وزیر ریلوے سعد رفیق نے کہا کہ نواز شریف کو عدالتوں سے نااہل کیا گیا اور سزائیں دی گئیں ، انہیں لوڈشیڈنگ ختم کرنے کی سزا مل رہی ہے، یہ ان کیساتھ سخت زیادتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بیماری تو کسی کوبھی ہوسکتی ہے ،خدا کسی دشمن کو بھی بیماری نہ دے ۔ نواز شریف کی اہلیہ کی بیماری کا بھی خیال نہیں کیاگی













