نوکری پر آخری دن، امریکی صدر ٹرمپ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بند

 
0
836

 

واشنگٹن،نو مبر03(ٹی این ایس): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ کچھ دیر کے لیے غائب ہوگیا تاہم کمپنی کا کہنا ہے کہ اسے کچھ ہی دیر بعد بحال کر دیا گیا۔امریکی ذرائع کے مطابق ٹوئٹر کمپنی نے اپنی بیان میں کہا کہ کمپنی کے ایک اہلکار نے جمعرات کو صدر ٹرمپ کا اکاؤنٹ بند کر دیا جس کا کمپنی میں نوکری کا آخری دن تھا۔صدر ٹرمپ کا اکاؤنٹ 11 منٹ کے لیے بند کیا گیا تھا اور کمپنی اس بارے میں مزید تفتیش کر رہی ہے۔

صدر ٹرمپ ٹوئٹر کا باقاعدگی سے استعمال کرتے ہیں اور ان کے چار کروڑ سے زائد فالوئرز ہیں لیکن انھوں نے ابھی تک اپنے اکاؤنٹ کی عارضی بندش کے بارے میں کچھ نہیں کہا ہے۔جمعرات کی شام صدر ٹرمپ کے اکاؤنٹ پر جانے والے صارفین کے سامنے پیغام آ رہا تھا کہ معذرت یہ پیج موجود نہیں ہے۔اکاؤنٹ بحال ہونے کے بعد صدر ٹرمپ کی پہلی ٹویٹ پارٹی کے نئے ٹیکس پلان کے بارے میں تھی۔واضح رہے کہ امریکی صدر کا سرکاری اکاؤنٹ متاثر نہیں ہوا تھا۔