دبئی ، مساج سینٹر کے ملازمین کو لوٹنے والے 3 پاکستانی باشندوں کو جیل کی سزا

 
0
759

 

دبئی ،نو مبر03(ٹی این ایس): ذرائع کے مطابق دبئی عدالت نے تین پاکستانی باشندوں کودبئی کے ایک مساج سینٹر کے ملازمین سے چاقو کی نوک پر موبائل فون اور نقدی لوٹنے پر 2 سال جیل کی سزا سنا دی ہے۔عدالت نے 21،19 اور 21 سالہ تینوں نوجوانوں کو سزا کے مکمل ہونے پر ملک بدر کرنے کا بھی حکم دیا ہے اور ائیرپورٹ اتھارٹیز کو احکامات جاری کر دیئے ہیں کہ ایک دفعہ ملک بدر ہونے پر ان کے خلاف ایسی سخت کاروائی کی جائے کہ یہ دوبارہ کبھی ریاست میں داخل نہ ہو پائیں۔

عدالتی ریکارڈ کے مطابق یہ واقع 14 نومبر 2016 کو پیش آیا جب پولیس کو تین نوجوانوں کے متعلق اطلاع دی گئی وہ زبردستی مساج سینٹر میں گھس آئے تھے اور عملے سے چاقو کی نوک پر موبائل اور نقدی لوٹ کر لے گئے ہیں۔ جس پر پولیس نے کاروائی کی اور تحقیقات کرتے ہوئے ان 3 پاکستانیوں تک پہنچی اور انہیں گرفتار کیا ۔ ان تینوں کا جرم ثابت ہونے پر کل دبئی عدالت نے تینوں کو 2 سال جیل کی سزا کے بعد ملک بدر کرنے کا حکم دیا ہے