ریلویز ڈویژن ، ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر 9 ارب 20کروڑ 23لاکھ روپے کے فنڈز جاری

 
0
429

اسلام آباد ،نو مبر03(ٹی این ایس): وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام کے تحت ریلویز ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر اب تک 9 ارب 20کروڑ 23لاکھ روپے کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں ، حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئی 42ارب 90کروڑ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے ریلویز ڈویژن کے ترقیاتی پروگراموں کے لئے سٹاف کوآرٹرز کی تعمیر کے لئے 11کروڑ 31لاکھ، چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت پورٹ قاسم سے بن قاسم سٹیشن کی تعمیر کے لئے 12کروڑ 39 لاکھ ، کول ٹرانسپورٹیشن کے لئے ایک ارب 78 کروڑ، کوہاٹ سے راولپنڈی تک آزمائشی بنیادوں پر ریل ٹنل کے لئے 32کروڑ، وی ایچ ایف کمیونیکیشن سسٹم کے لئے 10 کروڑ، ڈرائی پورٹ پر سہولیات اور اپ گریڈیشن کے لئے 16 کروڑ، سکھ ٹورازم کو بہتر بنانے کے لئے 16 کروڑروپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔