عمران خان کی سید احمد جان کے گھر آمد،مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے دعا

 
0
150

اسلام آباد 27 مئی 2022 (ٹی این ایس): ‏چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی مردان میں حقیقی آزادی مارچ کے شہید کارکن کے گھر آمد۔ عمران خان گزشتہ روز پی ٹی آئی ریلی میں شہید ہونے والے کارکن سید آحمد کے گھر گئے ،مرحوم سید احمد کے اہل خانہ سے ملاقات کی ۔وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود اور دیگر پارٹی قائدین بھی عمران خان کے ہمراہ ہیں۔ عمران خان اور دیگر پارٹی قائدین نے سید احمد کے اہل خانہ تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا اورمرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ سید احمد جان آزادی مارچ کا شہید ہے، ہمارے دین میں شہیدوں کا سب سے اونچا رتبہ ہے، سید احمد جیسے کارکنوں کی قربانی سے حقیقی آزادی حاصل ہوتی ہے، ان کی کی قربانی کو بھولنے نہیں دیا جائے گا، پارٹی کو ان کی قربانی پر فخر ہے، سید احمد جان کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی، پارٹی شہید کے اہل خانہ کو تنہا نہیں چھوڑے گی، شہید کے بچوں کا ہر ممکن خیال رکھا جائے گا۔
یاد رہے کہ سید احمد آزادی مارچ کے دوران پنجاب پولیس کے بیہیمانہ تشدد سے جاں بحق ہو گئے تھے۔