اسٹیبلشمنٹ سمیت کسی سے کوئی ڈیل نہیں ہوئی، عمران خان

 
0
106

اسلام آباد 27 مئی 2022 (ٹی این ایس): چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان ڈیل کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم پر امپورٹڈ حکومت مسلط کی گئی،ہماری کسی سے کوئی ڈیل نہیں ہوئی۔

پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمیں پرامن احتجاج کرنے کی بھی اجازت نہیں دی گئی، رات کے اندھیرے میں لوگوں کے گھروں پر حملے کیے گئے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہا جا رہا ہے کہ ہم انتشار کرنے کے لیے جا رہے تھے، کیا کوئی اپنے بچوں اور عورتوں کو لیکر جاتا ہے انتشار کرنے کے لیے، جس طرح سے بربریت کا مظاہرہ کیا گیا، یہ یزید کے فالوورز ہیں۔