افغان صدر کا پاکستانی سفار تکار کے قتل کی تحقیقات کا حکم

 
0
496

کابل نومبر 8(ٹی این ایس) افغان صدر اشرف غنی نے پاکستانی سفارت خانے کے اہلکار کے قتل کی تحقیقات کا حکم د یتے ہوئے کہا ہے کہ غیرملکی سفارتی اہلکاروں کی حفاظت کی ذمے داری حکومت کی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق افغانستان میں پاکستانی سفارتخانے کے اہلکار نیئر اقبال کو جلال آباد میں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا جن کے جسدِ خاکی کو گزشتہ روز پاکستان پہنچایا گیا اور ان کی تدفین کردی گئی ہے۔

افغان میڈیا کے مطابق صدر اشرف غنی نے پاکستانی سفارتخانے کے اہلکار کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور اس واقعے کی تحقیقات کا بھی حکم دیا ہے۔اشرف غنی نے کہا کہ غیرملکی سفارتی اہلکاروں کی حفاظت کی ذمے داری حکومت کی ہے۔واضح رہے کہ جلال آباد میں قتل ہونے والے نیئر اقبال رانا پاکستانی قونصل خانے میں اپنی تین سالہ سفارتی ذمہ داریاں پوری کر چکے تھے اور وطن واپسی کی تیاری کر رہے تھے۔